بجلی پھر مہنگی، نوٹیفکیشن جاری  

25 May, 2023 | 06:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،بجلی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں مئی کے بلوں میں کی جائیں گی ،اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

مزیدخبریں