ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:آرمی چیف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا  وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر،  چیف آف آرمی سٹاف  نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے،وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی،  اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔

 آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے ورثا کو یہ  پیغام دینا چاہتا ہوں  کے آج کے دن  پاکستانی عوام اور پاک فوج  تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہی گی۔

 پولیس لائن آمد پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس  ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔