جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب 

25 May, 2023 | 02:40 PM

This browser does not support the video element.

Read more!

ویب ڈیسک: یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب ،میں ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب  نے کہا پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے،شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

 تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہوئے جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔

 تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی،اس موقع پرملکی ترقی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 دوسری جانب یوم تکریم شہداءپاکستان پر آرمی چیف  نے سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات  کی،طلبا میں شہداء کے بچے بھی شامل تھے ،آرمی چیف نے شہداء کے بچوں کے سرپر دستِ شفقت رکھااور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 آرمی چیف نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے،شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مزیدخبریں