ویب ڈیسک: یوم تکریم شہدا پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ میں 9 مئی کے المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا جو پرتشدد ہو گیا۔ ان لوگوں کے عزائم جنہوں نے ان واقعات کی منصوبہ بندی کی تھی وہ دراصل بہت ہی خطرناک تھے۔
شہباز شریف نے لکھا کی 9 مئی کو شرمناک واقعات کا ایک واضح سلسلہ تشکیل دیا گیا تھا، جیسا کہ پوری قوم نے بے یقینی اور صدمے کی حالت میں دیکھا کہ کس طرح کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر، ان کی بے حرمتی اور تباہی کر کے اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریہ اور تشخص پر حملہ کیا اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ہماری قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ 9 مئی کے المناک اور دل دہلا دینے والے واقعات ہمارے لیے جاگنے کی وارننگ ہیں۔ ہمیں ایسے تمام لوگوں کی نشاندہی کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ 9 مئی نے پاکستان کے محافظوں اور معماروں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔
آج ہم اپنے شہداء کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کو زندہ اور پختہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وجود کا جوہر اس کے عوام اور شہداء کے درمیان روحانی عہد میں مضمر ہے۔ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے اور اس کی عمارت ان ک شہدا کے مقدس خون کی یقینی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ ہم کبھی بھی ان شہدا کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکیں گے۔
"شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
لہو جو ہے شہید کا وو قوم کی زکوٰۃ ہے"
Today the nation is solemnly observing Youm-e-Takreem Shuhada-e-Pakistan to pay its glowing tributes to our heroes, Ghazis, and martyrs and express its unflinching solidarity with their families.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 25, 2023
I don’t see the tragic incidents of May 9 as merely a protest that became…