تاریخی ورثے کو راکھ کا ڈھیر بنادینےسےزیادہ کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف

25 May, 2023 | 12:31 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی 9 مئی کو شر پسندوں کے ہاتھوں برباد ہو جانے والی تاریخی عمارت کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو دیکھ کر بہت دکھی ہوں، یہ وہ تاریخی عمارت ہے جہاں پاکستان بننے سے پہلے ریڈیو کا نظام موجود تھا،۔

وزیر اعظم کے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پرانہیں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب بریفنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ  جس سینٹر سے 1947 میں آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دینا کہاں کی عقلمندی ہے، اس سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ ہی چاغی کی یادگار تھی اسے بھی راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا، یہ یادگار پاکستان کی دفاعی قوت کا شاہکار تھا۔

 100 سال کے ریکارڈ اور تاریخی ورثے کو تباہ کردیاگیا، جنہوں نے یہ شرمناک کام کیا ہے ان میں اور دشمنوں میں کوئی فرق نہیں، 9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، شر پسندوں کو  قانون اور آئین کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب دکھی دل کے ساتھ یہاں موجود ہیں، یہاں موجود آرکائیوز کو بھی جلا دیا گیا، قومیں اپنی شناخت اور تاریخی ورثے کو جان سے بھی عزیز رکھتی ہیں اور یہاں انہیں راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا، کاش کہ وہ ڈیجیٹائز ہوچکی ہوتیں لیکن وقت نے ساتھ نہیں دیا۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کی مرمت کا کام فوری شروع کرانے کی ہدایت کی اور ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا بھی اعلان کیا۔

قبل ازیں  وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے تو ائیرپورٹ پر گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نےان کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں