شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

25 May, 2022 | 11:05 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)گرمی کی شدت بڑھنے کیساتھ ہی شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، طلب و رسد میں چھ سو میگاواٹ کا فرق ہونے پر مختلف علاقوں میں چار گھنٹے تک لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی۔
لیسکو کے سسٹم پر طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ،ذرائع نے بتایا لیسکو کی ڈیمانڈ 4330 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے فراہمی تین ہزار سات سو میگاواٹ تک کر دی گئی ہے۔

اس طرح کمپنی نے چھ سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے، اس سے قبل دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال کی وجہ سے ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں