(علی رامے)موسم میں متوقع غیر معمولی تبدیلی پر اداروں کو پھر سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔پی ڈی ایم پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا آئندہ چند روز گرمی کی شدت مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے خط میں محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے کہ آئندہ چند روز پنجاب کے اضلاع کا درجہ مزید بڑھنے کے امکانات ہیں ۔
پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز شدید گرمی میں انتظامی سطح پر اقدامات کی ہدایات کی ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی کو بھی اقدامات کی ہدایات کیں ہیں ۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر ڈی جی ریسکیو 1122 کو بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کیں ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں پانی سٹوریج کے لیے اقدامات کے لیے ایس و پیز جاری کئے گئے اور محکمہ صحت کو شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر میں مسلسل آگاہی کی ہدایت کی گئی ۔