سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمرگل کے مداحوں کیلئے اہم خبر

25 May, 2022 | 09:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمرگل افغانستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر عمرگل کو اپریل میں افغانستان کے کیمپ میں باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق قومی باؤلر کی صلاحیتوں کے پیش نظر انہیں مستقل کوچ مقرر کردیا گیا، عمرگل فوری طور پر افغانستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ عمرگل افغانستان ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے ہرارے روانہ ہوں گے۔

افغانستان نے 4 جون سے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے ۔ افغانستان کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ورلڈکپ سپرلیگ کا بھی حصہ ہے۔

مزیدخبریں