(عابد چوہدری)شیرا کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بائیس سالہ لڑکی کو قتل کر دیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے شاہین آباد مہر چوک کے قریب فائرنگ سے22 سالہ لڑکی قتل ہوئی۔22 سالہ اقرا کی گردن پر فائرلگا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گئی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں اور ضروری کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔