مریم نواز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

25 May, 2022 | 09:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لاہور میں نائب صد رمسلم لیگ ن مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے یاسین ملک کی سزا کی شدید مذمت، عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

نائب صد رمسلم لیگ ن مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے معروف کشمیری حرّیت پسند رہنما یاسین ملک  کی سزا کے فیصلےپرشدید مذمت کی،پورے پاکستان کے عوام یاسین ملک کے ساتھ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے کہا کہ میں نے وزیراعظم سےعمران خان کو گرفتار نہ کرنے کی اپیل کی تھی،میں نے کہا تھا انہیں ایکسپوز ہونے دیا جائے،حکومت کو کہاتھاکہ عمران خان کو نہ پکڑا جائے۔

عمران خان ایک زندہ لاش کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان نےکہاکہ 20لاکھ لوگ آئیں گے حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، عمران خان کو آج قوم نے مسترد کردیاہے، عمران خان کی آواز پر عوام سڑکوں پر نہیں آئے، عمران خان کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگاناچاہتاہے، رانا ثنا اللہ نے درست کہاعمران خان200بندہ اکٹھا نہیں کر سکے،خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

عمران خان کو خیبرپختونخوا سے بھی انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،خیبرپختونخوا نےان کے انقلاب کو مسترد کر دیا، مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر نے 2روز قبل ایاز صادق سے رابطہ کیا،نوازشریف نے کہا ہے کسی کے کہنے پر انتخابات نہیں کروائیں گے،ایازصادق نے نوازشریف سے کہا پی ٹی آئی والے کہتےہیں کچھ دو کچھ لو پر بات کریں۔

آج صبح10بجے اسپیکر ہاوس میں مذاکرات ہوئے،مذاکرات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر تھے،انہوں نے گرین بیلٹ ،پولیس وین اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
 

 

مزیدخبریں