سونے کی قیمت میں کمی

25 May, 2022 | 08:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپےہوگئی۔

10 گرام سونےکی قدر 343 روپےکم ہوکر122771 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہوکر1852 ڈالرفی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں1950روپے اضافہ ہواتھا۔

مزیدخبریں