(جنید ریاض) فنی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے چھبیس ، ستائیس اور اٹھائیس مئی کو ہونے والے پیپرز ملتوی کردیئے گئے۔
فنی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے پیپرز ملتوی کردیئے گئے۔سیاسی صورتحال کے پیش نظر چھبیس ، ستائیس اور اٹھائیس مئی کو ہونے والے پیپرز ملتوی کیے گئے۔
مذکورہ پیپرز بالترتیب 18 ، 20 اور 21 جون کو لیے جائیں گے۔ملتوی کیے گئے پیپرز کےلئے امیدواروں کو رولنمبر سلپ 2 جون کو جاری کی جائیں گی۔30 مئی سے 17 جون تک امتحانات ڈیٹ شیٹ کےمطابق لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر برٹش کونسل کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس اسٹڈیزاور او لیول بزنس سٹڈیز کے پرچے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔
برٹش کونسل کا کہنا تھا کہ 26مئی اوربعد کے پرچے راولپنڈی، اسلام آبادمیں شیڈول کے تحت ہوں گے ، امن و امان کی صورتحال میں طلبااور عملے کےتحفظ کے لیےامتحان منسوخ کیاگیا۔