ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماء رہا

Ijaz chaudhary released,police custody,Pti,
کیپشن: Ejaz chaudhary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)تحریک انصاف کے رہنما و سنیٹر اعجاز چودھری کو گیارہ گھنٹے پولیس حراست میں رہنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔ اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ جیل اور قید نظریات نہیں بدل سکتی۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کو پولیس کی جانب سے ان کے بھائی کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم کے بعد اعجاز چودھری کی رہائی ممکن ہوئی۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت گھبراہت کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ فوری الیکشن ہے ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔