(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے اہم رہنما حماد اظہر شیلنگ ہونے سے زخمی ہوگئے۔ اپنے بیان میں کہا میرے یہاں پر شیل لگا ہے، انہوں نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی لانگ مارچ میں شریک ہیں، پولیس کی شیلنگ بھی جاری ہے، زخمی ہونے کے بعد حماد اظہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے یہاں پر شیل لگا ہے، انہوں نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔ہمارے چہروں کا نشانہ لے کر ہم پر شیل پھینک رہے ہیں۔ عوام پیچھے ہزاروں ہیں۔
حماد اظہر کا کہناتھا کہ پولیس اس امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر جبر پر اتر آئی ہے۔