لاہور میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی

25 May, 2022 | 06:02 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث راستوں کی بندش کیوجہ سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ پہنچ سکی جس سے شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے ۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث راستوں کی بندش کیوجہ سے بدھ کے روز شہرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ پہنچ سکی۔ سپلائی نہ آنے کیوجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے، دھرم پورہ، گڑھی شاہو، راوی روڈ، شادباغ، شاہدرہ، لوئرمال سمیت دیگرعلاقوں میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگرمصنوعات ناپیدہوگئی ہیں۔
پیٹرول کے حصول کیلئے آنیوالے شہری خوارہوتے رہے، گاڑیوں،بائیکس میں پیٹرول ڈلوانے کیلئے آنیوانےشہری خالی ہاتھ لوٹے تومایوسی ان کے چہروں پرعیاں تھی۔ پیٹرولیم ڈیلرزکے مطابق شہرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی کھپت30 لاکھ لیٹر ہے، راستے بند رہے توبحران شدت اختیار کرجائے گا۔
شہریوں نے شہبازسرکار سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لانیوالی گاڑیوں کوسکیورٹی فراہم کی جائےتاکہ پیٹرولیم مصنوعات شہروں میں پہنچ سکیں اور زندگی کا پہیہ روانی سے چلتا رہے۔

مزیدخبریں