ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے لڑکی کی عجیب حرکت؟ ویڈیو دیکھیں

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے لڑکی کی عجیب حرکت؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Atif Aslam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کےمعروف میگا سٹارگلوکار عاطف اسلم کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں، اپنی آواز کے جادو سے انہوں نے بالی کی متعدد فلموں کے لئے گانے بھی ریکارڈ کرائے جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں لڑکی نےعاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے اپنی شادی ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے جادو بھری آواز نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کو سپرہٹ بنایا، عاطف اسلم ان دنوں مشہور ڈرامہ 'سنگ ماہ' میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے لیے ان کی ایک سر پھری مداح نے اپنی شادی ہی ملتوی کردی۔

گزشتہ دنوں عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں  کنسرٹ ہوا جس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کنسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔

گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ساتھ ہی عاطف مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer