(ویب ڈیسک)لانگ مارچ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے کہا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں،اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہناتھاکہ ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں۔