(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ پرنٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نکاح نامے پر دستخط کرنیوالے دولہا دلہن اور گواہوں کو بھی ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو فوری نکاح نامہ میں ختم نبوت کے خانہ پرعمل درآمد کرنے کا حکم دیدیا ۔ نوٹیفکیشن پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں جاری کیا گیا.
محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نکاح نامہ میں ختم نبوت کے خانہ پر سرٹیفیکیٹ لینے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔