جنید ریاض:شہر بھر کے بیشتر پرائیویٹ سکولز بند،تعلیمی سرگرمیاں مانند پڑ گئیں.
سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلے رہیں گے،بچوں کی حاضری انہتائی کم.ایجوکیشن اتھارٹیز کی ٹیچرز کو حاضری 100 فیصد مکمل رکھنے کی ہدایت.اساتذہ کیجانب سے چھٹی کی صورت میں محکمانہ کاروائی کی جائے گی.
سیاسی صورتحال کے پیش نظر آج میٹرک کا آخری پیپر ملتوی کردیا گیا. لاہور بورڈ کے تحت آج معاشرتی علوم کا پیپر لیا جانا تھا. بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔