شیخ رشید کا لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام

25 May, 2022 | 11:36 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔شیخ رشید احمد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’یہ بھگوڑے ہیں، کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں۔‘

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جب عدالت میں فرد جرم لگنی ہو انہیں چُک پڑ جاتی ہے، پاکستان میں عظیم افواج کے لیے یہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں