(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پنجاب میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے بچوں کی کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناصر حسین شاہ نے ایک پیغام جاری کیا، اپنے اس ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل رات شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال کے تمام بچوں کی اگلے 10 سال تک کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔
میں کل رات شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال کے تمام بچوں کی اگلے دس سال تک کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ کمال ڈاکو نہیں تھا بلکہ اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا۔ فرض کی تکمیل کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر سپاہی ہر جوان پر سلام۔ سلام سپاہی جیو جوان زندہ باد پاکستان
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) May 24, 2022
صوبائی وزیر نے کہا کہ کمال ڈاکو نہیں تھا بلکہ اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا، فرض کی تکمیل کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر سپاہی ہر جوان پر سلام۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل احمد کمال شہید ہوئے ،اس واقعے کے بعد گھر کے مالک اور اُس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔