عمران خان کے کس سے رابطےہیں ؟ پرویز الہی نے بڑا دعوی کردیا

25 May, 2022 | 09:48 AM

ویب ڈیسک : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج  اور   عمران خان رابطے میں ہیں ۔

ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت تمام سرکاری ملازمین سے گھروں پر چھاپوں کا حساب لیا جائے گا ، باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ایک انٹرویو  میں عمران خان  نے کہا تھا کہ مجھ سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے، بات ہورہی ہے ان ہی کی وجہ سے 22 مئی کو مارچ کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیاہے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کل پختونخوا سے نکلوں گا اور کشمیر روڈ سے ہوتاہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔

مزیدخبریں