اسلام آباد لانگ مارچ، عمران خان نے اہم اعلان کردیا

25 May, 2022 | 09:36 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج  اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں سری نگرہائی وے سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچوں گا، قوم کے پاس موقع ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرا سکیں، جب تک یہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے ہماری تحریک جاری رہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہمارے اوپر مسلط کیے گئے ہیں امریکہ کے غلام ہیں، یہ اس لیے مسلط کیے گئے ہیں کیونکہ یہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں،ملک کی آزادی کی جدو جہد کرنا جہاد ہے، ہمیشہ کیلئے ان چوروں سےبھی آزاد ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب پاکستان میں 400 ڈرون حملےہورہےتھےتویہ دونوں غلام بیٹھےہوئےتھے، ان میں ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ کوکہنےکی جرات ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر کے جو سامراج ہیں وہ اس طرح کے لوگ چاہتے ہیں، یہ پیسےکےغلام ہیں۔ جن ملکوں میں ان کےپیسے پڑے ہوئے ہیں یہ ان کے غلام ہیں۔

دوسری جانب حکومت بھی لانگ مارچ روکنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے، لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر دیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس بند ہے جبکہ پنجاب کے 350 مقامات پر فون سروس آج بند رہے گی۔

مزیدخبریں