(مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو گرفتار کر لیا۔
حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کےلانگ مارچ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے میاں محمود الرشید کے بعد اب تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا۔
علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پہنچی جہاں انہوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے اُن سے مکالمہ کیا۔
Arrest of Senator @EjazChaudhary by the coward Imported Government! #PakistanUnderFascism https://t.co/j6ijCSkqIi
— PTI (@PTIofficial) May 25, 2022
پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ آپ دروازہ کھولیں ہمارے پاس سرچ وارنٹ ہے، پولیس کے مطالبہ پر شفقت محمود کے اہل خانہ نے کہا کہ لیڈی پولیس گھر کے اندر آجائے ہم تلاشی دیں گے۔
اہل خانہ کے مطالبے پر پولیس نے دو لیڈی پولیس کانسٹیبل تلاشی کے لئے گھر میں بھیجیں تاہم شفقت محمود گھر پر موجود نہ تھے۔