ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب شفقت محمود کے مطابق میاں محمود الرشید کو جوہر ٹاون کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمود الرشید میٹنگ کرکے نکل رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہےکہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں گھرپرموجود نہیں ہوں، پولیس بغیر وارنٹ کے زبردستی گھر میں داخل ہوئی۔
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے گھر میں داخل ہوئی تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔