ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہوئی صورتحال کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردی گئے۔
رپورٹس کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تحت ایل ایل بی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پرچہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی کیاگیا ہے جبکہ پرچے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا البتہ باقی تمام پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں آج ہونے والا میٹرک کا آخری پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ برٹش کونسل نے بھی راولپنڈی اسلام آباد میں آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔