ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب روانگی کےمنتظر اقامہ ہولڈرز کے لئےخوشخبری

سعودی عرب روانگی کےمنتظر اقامہ ہولڈرز کے لئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی عرب روانگی کےمنتظر اقامہ ہولڈرز کے لئے اہم خبر آگئی،سعودی سفری پابندیوں سے متاثرہ لاہوریوں کے اقاموں میں توسیع کا اعلان،سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو ریلیف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفری پابندیوں سے متاثرہ لاہوریوں کے اقاموں میں توسیع کا اعلان کیاگیا،سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو ریلیف دے دیا،اقامے،داخلی اور خارجی ویزہ  اور ویزٹ ویزہ کی مفت توسیع کی جائے گی،2 جون 2021 ء تک  اقامہ ختم ہونے والے کے اقامے ری نیو کئے جائیں گے جس کا آغاز کردیاگیا ہے، اس حوالے سے سعودی عرب کی متعلقہ کمپنی اوردوسری بین الاقوامی کمپنی کے باہمی اشتراک سے اقاموں کی ازخود توسیع کا آغاز کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھئے: سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنیوالوں پر سخت شرائط عائد کردیں

ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 جون کے بعدپاکستانی اقامہ ہولڈرز اور دیگرممالک کے پاشندوں کے نئی پالیسی وضع کی جائے گی،علاوہ ازیں حج کے انتظامات کے حوالے سے بھی پالیسی آئندہ ہفتے سعودی حکومت کی طرف سے جاری ہونے کے امکان ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں،سعودی عرب داخلے کی اجازت کے حامل ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے، ائیرلائنز کا مسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، گاگا نے مسافروں کو قرنطینہ سے استشنی کیلئے شرائط وضوابط جاری کردیں ہیں۔

پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کیلئے ہیلتھ انشورنس سمیت استشنی کیلئے مسافروں کو 4 اقسام کی ویکسین میں سے 1ڈوز لگوا کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اقسام میں فائزر کی2 ڈوز، اسٹرازینیکا کی2 ڈوز، وڈرینا ویکسین کی2 ڈوز جبکہ جانسن کی 1 ڈوز شامل ہے۔ کوئی 1 ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer