یونیورسٹیاں،کالجز کب کھلیں گے?

25 May, 2021 | 08:56 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42),ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کو ایس او پیز    رولز   کی پیروی کرکے یونیورٹیوں اور کالجز  میں جانے کی اجازت دے دی گئی ، لاہور میں  ڈینٹل کالجز، نرسنگ سکولز ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول  7جون سےکھولے جانے کا امکان،حتمی فیصلہ 3جون کواین سی اوسی کےاجلاس میں ہوگا، 27مئی سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں تمام میڈیکل یونیورسٹیاں، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اور پیرامیڈکل سکولز جمعرات 27 مئی سے دوبارہ کھلیں گے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے فرسٹ اور سیکنڈ ائیرکے طلبہ کو کالج آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی کلاسز بدستور آن لائن ہوں گی، ڈینٹل کالجوں میں بھی تیسرے اور چوتھے سال کے طلبہ کالج آسکیں گے، میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں کلاسیں کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی، نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن بھی کروائی جائے گی ۔

مزید پڑھئے: لاہورسمیت 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟مراد راس کا اہم ٹویٹ

علاوہ ازیں ادارے کے سربراہ طلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے،نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سپورٹس اور کلچرل تقریبات کے انعقاد پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس کا کہنا ہے کی جن اضلاع میں سرکاری ونجی سکول بند ہیں، انہیں 7 جون سے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں معاملات زیر غور ہیں، شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں سرکاری ونجی سکول بند ہیں انھیں 7 جون سے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں معاملات زیر غور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی بیس اضلاع میں کورونا کی شرح میں کمی ہونے پر سکولز کو 7 جون سے کھول دیا جائے گا،جن اضلاع میں کروناکی شرح میں کمی آرہی ہیں ،ان کو باقاعدہ مانیٹریا جارہا ہے۔


مزیدخبریں