ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے دام بڑھ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟؟

 سونے کے دام بڑھ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟؟
کیپشن: Gold Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کے روز مجموعی طور پر سونے کی قیمتوں میں 11 سو  روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ منگل کے روز سونا 11 سو روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 1ہزار383 روپے مقرر ہوگئے۔  21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 96ہزار775 روپے میں فروخت ہوا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1470 روپے رہی.
سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ میں پہلے متوسط طبقہ سونا خرید لیتا تھا اب سونا ان کی دسترس سے باہر ہوگیا ہے۔