یوای ٹی کے ہونہار طالبعلم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

25 May, 2021 | 07:24 PM

Malik Sultan Awan

عمران یونس: یو ای ٹی کا اعزاز، طالب علم غلام غوث کا معذور افراد کیلئے تیار کردہ پروگرام گوگل سمر کوڈ کیلئے منتخب ہوگیا،غلام غوث کا پروگرام لائیو چیٹ کو معذور افراد کیلئے قابل استعمال بنانے میں معاون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم غلام غوث گوگل سمر کوڈ کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔ گوگل سمر آف کوڈ اوپن سورس سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کا بین الاقوامی منصوبہ ہے۔ غلام غوث نے معذور افراد کیلئے لائیو چیٹ آلات تک معذور افراد کی رسائی کیلئے ایک کمپیوٹر پروگرام ڈیزائن کیا ہے ۔

یہ پروگرام راکٹ ڈاٹ چیٹ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا۔ رواں سال گوگل سمر آف کوڈ کیلئے 103 ممالک کے 6 ہزار991 طلبا نے اپلائی کیا۔ جبکہ صرف 69 ممالک کے 4 ہزار795کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ گوگل پروگرام کیلئے ہر سال پاکستان سے چھے طلبا کو منتخب کرتا ہے  جبکہ رواں سال ملک سے صرف تین طالب علم اس اعزا ز کیلئے منتخب ہوئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے غلام غوث کی کامیابی کو یونیورسٹی کیلئے اعزاز قرار دیا۔

مزیدخبریں