(عظمت مجید)پاکستانیوں کے لئےاچھی خبر, پاکستانی ویکسین کی ٹیسٹنگ کامیاب ہوگئی,وفاقی مشیرصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی ٹویٹ ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار کردہ کوروناویکسین کا نام پاک ویک رکھا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بنائی جانے والی پاکستانی ویکسین کی ٹیسٹنگ کامیاب ہوگئی،وفاقی مشیرصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کوروناویکسین کا نام پاک ویک رکھا گیاہے، ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ پر مزید کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار کردہ کورونا ویکسین سےسخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلئے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے تیار اور پیک کی،پاک ویک کی تیاری میں چین کی کین سائنو بائیو نے تعاون کیا اور کورونا ویکسین کی تیاری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم قدم ہے،پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ٹیسٹنگ میں کامیاب ہو چکی ہے۔
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
مزید پڑھئے: کورونا کیسز کی مثبت شرح میں پھر اضافہ،صوبائی وزیر صحت کے اجلاس میں بڑے فیصلے
دوسری جانب سیکٹورل کورونا ویکسینشن پر کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا اہم اجلاس ہوا، کمشنر نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کو سیکٹر وائز فہرستیں مرتب کرنے کا ہدف دے دیا،کمشنر لاہور نے ڈی سی کے ساتھ اہم اجلاس میں ہدایت کی کہ لاہور کا ڈیٹا کولیکشن اور سیکٹر ترجیحاتی فہرست دونوں محنت سے مرتب کی جائے۔
کمشنرلاہور نے کہا کہ سرکاری و نجی شعبہ کے ہر فرنٹ لائن ورکر کو کورونا ویکسین لگائے جائیگی،ان کا کہناتھا کہ ہر صنعت اور صنعتی شعبہ کے فرنٹ لائن محنت کش کارکن کو بلا لحاظ عمر ویکسین لگے گی،حکومت پنجاب کا سیکٹورل ویکسینیش پروگرام کورونا سے حفاظت کے لئےبڑا رول ادا کرنے جا رہا ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ میڈیکل سٹورز و فارمیسیز سٹاف سب سے زیادہ کورونا کی زد میں ہے،سیکٹورل پروگرام تحفظ دے گا،کمشنر نے کہا کہ لاہور سمیت اضلاع سیکٹرز کی ترجیحات بنائیں،فرنٹ لائن ورکرز کی تعداد مرتب کریں، علاوہ ازیں محنت کشوں و ورکرز کی سیکٹورل ویکسینین کے لئےسہولیاتی طریقوں پر کام کر چکے ہیں، ویکسینیشن بلحاظ عمر جاری ہے جبکہ صنعتی شعبہ کو بلا لحاظ عمر کیا جائے گا۔