(فہد بھٹی)پی آئی سی ہسپتال کے باہر ریڑھی بان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،گاہک کو اپنی طرف کیوں بلایا ، دونوں ریڑھی بان میں ہاتھا پائی، سٹی 42 نے سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے لڑائی کا یہ واقعہ پیش آیا،ریڑھی بانوں میں میں تلخ کلامی گاہک کی وجہ سے ہوئی جو کہ جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی، سرعام سڑک پر دنوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی،ریڑھی بانوں نےایک دوسرے پرلاتوں ، گھونسوں کی بارش کی جبکہ ایک دوسرے کو اینٹیں بھی مارتے رہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی سی ہسپتال کے باہر ریڑھی بانوں کے آپس میں گتھم گتھا ہونے پر دنوں زخمی بھی ہوئے، گاہک ایک ریڑھی پر خریداری کررہا تھا کہ دوسرے نے اس کو اپنی طرف آنے کا کہا جس پر بات بگڑ گئی اور سرعام سڑک کے بیچ ایک دوسرے کی درگت بنائی،وہاں شہریوں نے دونوں ریڑھی بانوں کی لڑائی چھڑوائی۔