کرایہ دار خاتون کو ہراساں کرنیوالے مکان مالک نے میاں بیوی پر تیزاب پھینک دیا

25 May, 2021 | 04:52 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لاہور سمیت پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔ خواتین کو چھونے اور راستہ روکنے سمیت کئی طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میںافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مالک مکان نے کرایہ دار میاں بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔مالک مکان آصف خاتون سمیعہ کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے میاں بیوی جا رہے تھے کہ آصف نےساتھی سے ملکر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب سے سمیعہ کا بائیاں بازو، ٹانگ اور شوہر شاہد کی کمر جھلس گئی۔ پولیس نےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ لیاقت آباد میں تیزاب گردی کی رپورٹ درج کرنے پر پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو معاملے کی انکورائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قصور وار پائے جانے والے پولیس افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی لازمی پڑھیں: سرکاری افسر کے ہراساں کرنے پر خاتون نے استعفیٰ دے دیا

مزیدخبریں