ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا ایک لمحہ کے لئے رک گئی جب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا دل ڈوب گیا تھا۔
کیوی وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی نمائندگی کر رہے تھے، کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث جب آئی پی ایل ملتوی ہوئی تو کیوی کرکٹرز کے ساتھ ملک چھوڑنے سے 24 گھنٹے پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث وہ ہندوستان سے باہر نہیں جاسکے تھے۔ اب گھر واپس جانے کے بعد اس وقت وہ 14 دن کے قرنطینہ کر رہے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں بھارت میں گزرے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے ٹم سیفرٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، انٹرویو میں بتایا کہ " مجھے لگا دنیا رک گئی ہے، میں واقعی سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ آگے کیا ہونے والاہے اور کورونا کے بارے میں خوفناک چیزوں کے بارے میں سنتا تومجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔"
Guys tim seifert is in tears plz don't cry we are always with you.#don'tcry #loveyou #EngvsNz #CancelIpl pic.twitter.com/bXw0wZ3xQG
— Yash Jain ???????? (@Kiwiyash_) May 25, 2021
اس تمام تر خوفناک تجربے کے باوجود سیفرٹ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا کا خطرہ ٹلتے ہی دوبارہ آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔