جائیداد کی تقسیم اب نادرا کیا کرے گا

25 May, 2021 | 03:33 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: جائیداد کی تقسیم کا طریقہ ہوا آسان، شہریوں کو  جائیداد منقولہ وغیرمنقولہ کیلئے عدالت کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،وارث  کےانتقال پر لواحقین کوصرف نادراکودرخواست دینا پڑے گی ۔

گورنرپنجاب  کی جانب سے  پنجاب جانشینی آرڈیننس 2021جاری کردیا  گیا، نادرادفاتر میں جانشینوں کی سہولت کیلئے خصوصی کاؤنٹربنائےجائینگے۔ نادرا درخواست وصولی پر2اخبارات میں اشتہاری جاری کریگا 14یوم میں کسی نےاعتراض نہ کیاتوجانشینی سرٹیفیکٹ جاری ہوجائیگا ۔بائیومیٹرک تصدیق پاکستان یا دنیا کے کسی بھی شہر سے کی جاسکے گی نادرا کاجانشینی سرٹیفکیٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا،،،

مزیدخبریں