سوئی گیس ملازمین ہڑتال پر چلے گئے

25 May, 2021 | 02:37 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نے اجرت میں اضافہ نہ کرنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی، لاہور سمیت تمام ریجنل دفاتر میں کنکشنز کی تنصیب، ترقیاتی کام اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کا کام منجمد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی لیبر نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ہے۔ ٹھیکیداروں نے اجرت میں اضافہ نہ کرنے پر کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کی وجہ سے لاہور سمیت تمام ریجنز میں ترقیاتی کام منجمد ہو گئے ہیں۔ کمپنی میں میٹرز کی تنصیب، پائپ لائینز کو بچھانے اور زیر زمین لیکج کی شکایات کا ازالہ کرنے کے کام بھی روک دیئے گئے۔

اسی طرح گیس چوری کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیموں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ تین سال سے لیبر کی اجرت میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سولر سسٹم سے بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت کرنے والے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے، کمپنی میں نگل فیز میٹر کے حامل صارفین کو بھی سولر سسٹم سے بجلی بنا کر فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے قبل سنگل فیز میٹر والے صارفین کو تھری فیز میٹر لگوانا پڑتا تھا اور تھری فیز میٹر لگوانے کے لئے پندرہ ہزار روپے کی اضافی ادائیگی کرنا پڑتی تھی۔

پندرہ ہزار کے علاوہ بائی ڈائریکشنل میٹر کے لئے گیارہ ہزار روپے کی ادائیگی کرنا پڑتی تھی، نیپرا نے سنگل فیز میٹر کو تھری فیز میں تبدیل کئے بغیر کنکشن لگانے کی منظوری دے دی۔ لیسکو کے سنگل فیز میٹرز کے حامل صارفین کو اب صرف سولر سسٹم اور بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ 

مزیدخبریں