پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو معروف اداکار نامور اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے اپنی شادی کی خبروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ شئیر کیا ، اسکرین شاٹ میں عمران عباس اور اُشنا شاہ کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے۔ اُشنا شاہ نے اسکرین شاٹ پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو آپ کو بہت بہت۔
اُشنا شاہ کی اسٹوری کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ اور اُشنا ہم شادی کی اتنی جلدی میں تھے کہ ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبرز کم از کم فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے کر لیتے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی عمران عباس نے علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بھی اسی طرح ردعمل دیا تھا، عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چند اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوز کے تھے۔