کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم کےلیے فنکاروں کی خدمات حاصل کرلی گئیں  

25 May, 2021 | 01:19 PM

Imran Fayyaz

 (  دلشاد راؤ حسین)ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسینیشن آگاہی مہم کےلیے فنکاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔ کورونا ویکسینیشن کی آگاہی مہم کے لیے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر، نسیم وکی اور اداکار وسیع چودھری نے پیغامات جاری کیے۔

 تفصیلات کے مطابق زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن لگوانے کے لئے نمایاں شخصیات عوام الناس سے  اپیل کر رہی ہیں. کامیڈین افتخار ٹھاکر نے اپنے پیغام کہاکہ جب تک کورونا رہے گا، لاک ڈاؤن لگتے رہیں گے، غریب دیہاڑی پر نہیں جا سکیں گے، خدارا ویکسین لگوائیں، اپنے خاندان اور خود کو محفوظ کریں، پاکستان کو محفوظ کریں .

نسیم وکی نے کہاکہ کورونا ویکسینیشن لگوائیں، اپنے وطن سے، خود سے، رشتہ داروں سے، عزیز بہن بھائیوں سے پیار کریں، زندگی کے ساتھ مخلص رہیں اور اپنا بھلا کریں.واسع چودھری نے کہا کہ ویکسینیشن لازمی لگوائیں، خود بھی اور اپنے پیاروں کو بھی لگوائیں کیونکہ اس بیماری سے نجات کے لئے ویکسینیشن لگوانا لازمی ہے.

واضح رہے کہ    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار  میں کہا گیاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کوروناکےمزید 92مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ  کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جاپہنچی ،ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494  تک پہنچ  گئی ہے۔  

مزیدخبریں