گوگی بٹ نے مقدمات کا اندراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

25 May, 2021 | 12:36 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) گوگی بٹ نے مقدمات کا اندراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے سی سی پی او سے تمام مقدمات، پولیس چھاپوں اور گوگی بٹ کیخلاف اشتہار بازی بارے دو جون کو رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے گوگی بٹ کے طبی ملاحظہ کسی ماہر امراض دل سے کروانے کے متعلق بھی رپورٹ مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد شان گل نے خواجہ عقیل عباس عرف گوگی بٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے آزر لطیف ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار پرامن شہری ہے، اس کیخلاف گزشتہ دس سالوں میں کوئی مقدمہ زیر تفتیش اور زیر سماعت نہیں، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر ہراساں کرنے کیلئے 8 بے بنیاد مقدمات بنائے، پہلا مقدمہ پانچ مئی 2021 کو تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی، پولیس پر حملہ، اشتہاریوں کو پناہ دینے سمیت دیگر الزامات لگائے گئے۔

 درخواستگزار ملزم کو جیل بھجوانے کے بعد مختلف تھانوں میں مزید سات مقدمات درج کیے گئے، پولیس نے مساجد میں اعلان کروا کے شہریوں کو گوگی بٹ کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے اکسایا، پولیس بلاوجہ مقدمات درج اور ہراساں کر رہی ہے۔

 درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواستگزار کیخلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنے اور ہراساں کرنے سے روکے۔

 

 

 

مزیدخبریں