سٹی 42:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معمولی علامات ہیں بہت جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، معمولی علامات ہیں بہت جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔
I have tested positive for coronavirus. I feel fine with mild symptoms. InshAllah will get well soon.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 25, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکےمزید 92مریض جان کی بازی ہرگئے جبکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جاپہنچی ،ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 78 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔