مائرہ قتل کیس : ملزم ظاہر جدون کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

25 May, 2021 | 11:46 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کئے ہیں۔

ذرا ئع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاسورڈ مائرہ کے علم میں تھے جبکہ مقتولہ مائرہ نے ظاہر جدون کی فیملی کی تصاویر کیساتھ نازیبا الفاظ تحریر کئے  تاہم مقتولہ نے کچھ ہی دیر بعد تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
ملزم ظاہر جدون کے کزن نے تصاویر بارے آگاہ کیا تھا،ملزم ظاہر اگلے ہی روز دوست کے ہمراہ لاہور پہنچا  اورمائرہ کو قتل کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ مائرہ کے پاس ملزم ظاہر کی غیر اخلاقی ویڈیوزبھی موجود تھیں۔ظاہر جدون کی نشاندہی پر کزن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈیفنس میں پاکستانی نژاد لندن پلٹ مائرہ قتل کیس کی تفتیش  سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی تھی جبکہ تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو  بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیاتھا۔اس سے قبل کیس کی تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔کیس میں نامزد ملزمان ظاہر جدون،سعد بٹ اور مائرہ کی دوست اقرا حراست میں ہیں،زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

مزیدخبریں