(جنید ریاض)لاہورسمیت پنجاب بھر کے چار لاکھ اساتذہ کیلئے بری خبر، حکومت نے اساتذہ کو ٹائم سکیل پرموشن دینے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ کسی ٹیچر کو دیگر ڈیپارٹمنٹس کی طرح ٹائم سکیل پرموشن نہیں ملے گی۔ٹائم سکیل پرموشن ایک ہی گریڈ میں مسلسل دس سال تعینات رہنے پر دیا جاتا تھا۔ اساتذہ کے ٹائم سکیل پرموشن پر پابندی سے محکمہ خزانہ کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس سے قبل ٹائم سکیل پرموشن کی مد میں حاصل کردہ رقم بھی اساتذہ کو واپس کرنا ہوگی۔ٹائم سکیل پرموشن کی مد میں ہزاروں اساتذہ کو کروڑوں روپے محکمہ خزانہ کو واپس کرنا ہونگے۔صدر پاس پنجاب رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر پابندی عائد کرنا بلاجواز ہے،پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپشلسٹ نے فیصلہ کیخلاف عدالت سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا۔
انکا کہنا ہے کہ باقی تمام محکمہ کے سرکاری ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن مل رہی ہے۔ٹائم سکیل پرموشن پر سے پابندی ختم نہ کی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ سے ریکوری کی گئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔،