قیصرکھوکھر: وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحق افراد کو آٹے کی رعایتی نرخوں پرفراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، چیف سیکرٹری پنجاب کی سہولت بازاروں کےقیام اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحق افراد کو آٹے کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اقدام،چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سہولت بازاروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سہولت بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 430روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں سہولت بازاروں کے قیام، پرائس کنٹرول اقدامات، گندم خریداری مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبےمیں362سہولت بازارقائم کیےجائیں گے،سہولت بازاروں کےقیام کامقصد اشیاء خورونوش با لخصوص آٹا، چینی کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت نے آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے،سبسڈی کا فائدہ ہر صورت مستحق افراد تک پہنچنا چاہئے جس کےلیے سہولت بازاروں کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ وزیر اعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ تمام اضلاع گندم خریداری کاسو فیصد ہدف پورا کریں،35لاکھ ٹن کا ہدف پوراہونے کے باوجودگندم خریداری مہم کو اگلے ہفتے ختم کیا جائیگا، چیف سیکرٹری پنجاب نے گندم خریداری مہم کا ہدف کامیابی سے پوراکرنے پر محکمہ خوراک کی تعریف۔
سیکرٹری خوراک کی جانب سےاجلاس کے شرکا کوبریفنگ دی گئی کہ سہولت بازاروں میں آٹے کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،سہولت بازاروں میں سبسڈائزائڈآٹا سبز رنگ کے مخصوص تھیلے میں فروخت کیا جائے گا۔خریداری مہم مزید ایک ہفتہ جاری رکھنے سے 40لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔ اجلاس میں محکمہ صنعت، خوراک کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے.