(فہد بھٹی) مردہ گوشت فروخت کرنیوالے3 ملزمان گرفتار،ملزمان عرصہ دراز سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مردہ بھینس کا گوشت لوڈر رکشہ پر سبزہ زار لے جایا جا رہا تھا،پولیس نے دوران پٹرولنگ رکشے کو رکنےکا اشارہ کیا،رکشہ رکنے پر انکشاف ہوا کہ ملزمان نے مردہ بھینس کا گوشت ترپال سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ ملزمان عرصہ دراز سے مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کا گھناؤنا کاروبار کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان طاہر، شہزاد اور فاروق کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم طاہر اور شہزاد پیشہ ور قصائی ہیں جبکہ فاروق لوڈر رکشے پر گوشت لے جاتا تھا۔
دوسری جانب وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران،3 قمار باز گرفتار کر لئے ہیں ملزمان اقبال،عمران، شہباز سے2 لاکھ37 ہزار نقدی جبکہ موبائل برآمد کر کےملزمان کیخلاف مقدمہ درج،انویسٹی کر لیا گیا ہے۔