ویب ڈیسک: ملک بھر میں24گھنٹوں میں کوروناسے 92افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار500 تک پہنچ گئی، کورونا کے2 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار میں کہا گیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکےمزید 92مریض جان کی بازی ہرگئے جبکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جاپہنچی ،ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے۔
Statistics 25 May 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) May 25, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 46,726
Positive Cases: 2253
Positivity % : 4.82%
Deaths : 92
گزشتہ 24 گھنٹوں میں46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 78 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔