پتنگ بازی کرنے والے ملزمان رہا

25 May, 2020 | 09:13 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) عید کے دوسرے روز چار ملزمان کی ضمانتیں، چودہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نےعید کے دوسرے روز چار ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدہ اور راوی روڈ میں مقدمات درج تھے۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ بازی کر رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے ڈوریں اور پتنگیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ملزمان میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

دوسرے مقدمے میں ملزمان اسد اور یونس کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان اور مدعی میں صلح ہو چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے راضی نامہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت راضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پتنگ بازی کے مقدمہ میں ملوث دو کم سن ملزمان، راضی نامہ کی بنیاد پر دو ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کر لیں جبکہ چودہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں