طیارہ حادثہ، شہید پائلٹ کے والد نے انکوائری رپورٹ مسترد کردی

25 May, 2020 | 06:43 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فاران یامین ) طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کے والد نے پی آئی اے کی انکوائری مسترد کردی، کہتے ہیں حادثہ کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے، پی آئی اے افسران سیاست کرنا بند کریں، گورنر پنجاب چودھری سرور نےانصاف کی یقین دہانی کروا دی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کی طیارہ حادثہ میں شہید کیپٹن سجاد گل کے گھر آمد ہوئی، اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شہید کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے حکام پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل اور نالائق ہیں، میں اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں۔ میرا بیٹا قابل پائلٹ تھا اس سے مقررہ وقت میں زائد کام لیا گیا۔

گورنر پنجاب نے سجاد گل شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات غیرجانبدار ہوگی، بلیک باکس کی ریکارڈنگ خاندان کو دیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عید الفطر کے بعد لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے۔

ادھر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسسٹنٹ پائلٹ شہید عثمان اعظم اور فلائیٹ انچارج فریداحمد کی رہائش گاہوں پر آمد ہوئی۔ سردار ایاز صادق نے عثمان اعظم شہید اور فرید احمد شہید کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور شہید فلائیٹ آفیسرز کے بچوں کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کردیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ فرید احمد چودھری شہد کے بیٹی ایمن فرید صائم فرید اور زرگام فرید میں سے کسی ایک کو نوکری ملنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میتوں کی وصولی میں تاخیر میں تکنیکی وجوہات حائل ہیں انسانی غفلت شامل نہیں ہے۔ جس کے پنجاب فرانزک لیب کا عملہ کام کررہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی اسسٹنٹ پائلٹ عثمان اعظم شہید اور فرید احمد شہید کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللہ تعالی فلائیٹ آفیسرز اور عملے کی منازل آسان فرمائے طیارہ حادثہ ایک تکلیف دہ امر ہے جس نے قوم کو سوگوار کردیا۔

سردار ایاز صادق نے فرید احمد چودھری شہید کی والدہ سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ملک وحید، سابق ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا، رہنما ن لیگ رانا احسن شرافت، چودھری مقصود گجر، رانا انعام، سید اخلاص شاہ، رفعت حسین، رانا عابد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں