ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان کا تمغوں سے محروم ہونے کا خدشہ

25 May, 2020 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

 (حافظ شہباز علی) ساؤتھ ایشین گیمز کے تین میڈلسٹ ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آگئے، طریقہ کار کے مطابق تینوں ایتھلیٹس کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں، تینوں ایتھلیٹس کے جوابات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ دو گولڈ میڈلسٹ اور ایک براونز میڈلسٹ اتھلیٹ کو ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ابتدائی نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

چار سو میٹر ریس میں گولڈ میڈلسٹ محبوب علی، 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈلسٹ محمد نعیم اور سومیٹر سپرنٹ میں براونز میڈلسٹ سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اتھلیٹس کے جواب کے بعد آئندہ کی کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس بھجوائیں جو کہ متعلقہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ان کو بھجوادی ہیں۔

تینوں ایتھلیٹس کے پاس بی سیمپل میں جانے کا آپشن موجود ہے جبکہ ڈوپنگ کا الزام ثابت ہونے پر ایتھلیٹس سے میڈلز کی واپسی کیساتھ ساتھ ان پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ کھٹمنڈو ایشین گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 32 گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔

مزیدخبریں