ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی مرتبہ عید پر پارک ویران

تاریخ میں پہلی مرتبہ عید پر پارک ویران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: عید الفطرکےموقع پرکورونا وائرس کے پیش نظر بند مارکیٹیں،ٹرانسپورٹ اورعبادت گاہیں توکھول دی گئیں لیکن شہرمیں پارک ، جھولے اور تمام پلےایریاز بند رہیں گے، شہری سستی تفریح سےمحظوظ نہیں ہوسکیں گے۔
لاہورکےآٹھ سو سے زائد چھوٹے بڑے پارک کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے بند ہیں، عید الفطر کےموقع پرایس او پیزکےساتھ مارکیٹیں،شاپنگ مالز،عبادت گاہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ توکھول دی گئیں لیکن پارکوں جیسی کھلی جگہوں کوبدستور بند رکھا جائےگا.

اے پلس پارک،جیلانی پارک،گلشن اقبال،گریٹر اقبال پارک ،باغ جناح اور پلے ایریازنہیں کھولےجائیں گے ، وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کا کہنا ہےکہ پچوں کی حفاظت کی وجہ سےپارکوں کو عید پر بند رکھنے کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا ہے۔
ترجمان پی ایچ اے کا کہنا ہےکہ ادارہ حکومتی پالیسی کے تحت پارکوں کو بند رکھے گا جس کا فیصلہ حکومت کرچکی ہے. شہرکے پارکوں کوعید الفطر کے موقع پر محدود آمدو رفت یا ورزش کےلیےکھولنے کی تجویز دی گئی جسے رد کردیا گیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ عید پر پارک اور پلے ایرایاز ویران رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان مین کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 56،349 ہوگئی جبکہ کرونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1167 ہوگئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,430 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے. سندھ میں کرونامریضوں کی تعداد 22،491،کےپی میں 7905,  پنجاب میں کرونامریضوں کی تعداد20،077ہے، بلوچستان میں تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کرونامریضوں کی تعداد619،آزادکشمیرمیں209ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کروناسےہلاکتوں کی تعداد1167ہوگئی،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 افراد صحت یاب ہوئے، صحتیاب ہونے والے والے افراد کی تعداد 17,482 ہے.