ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں متوقع

عید کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب عید کےبعد بڑے پیمانے پرمرحلہ وار تبدیلیاں کریں گے، پانچ وزراء کےسروں پرکابینہ سےفارغ کرنےکی تلوار لٹکنےلگی۔
عیدالفطرکےبعد پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کرچکے ہیں، خراب کارکردگی والےوزراء سےقلمدان واپس لیے جائیں گے. ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکاوزراء کی کارکردگی رپورٹس منگوانےکامقصد بھی کابینہ کےاندر ردوبدل کرنا ہے.

ذرائع کا کہنا ہےکہ چار سےپانچ وزراء کی کارکردگی سے وزیراعظم مطمئن ہیں اورنہ ہی وزیراعلی پنجاب، ناقص کارکردگی والے وزراء کو پہلےبھی تنبیہ کی جاچکی ہے، ان کے محکموں میں بہتری کی گنجائش موجود تھی لیکن نہیں کی گئی.

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم بھی چیک کریں گے، خراب کارکردگی والے وزراء کو ایک موقع اوردینا ہےیانہیں اس کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے. تاہم اس پر وزیراعلی پنجاب وزیراعظم سےمشاورت سےکریں گے.

یاد رہے کہ  پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیاتھا۔ جبکہ وزیرِ اعلیٰ نے نسیم صادق کی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے عہدے سے علیحدہ کرنے کی درخواست بھی قبول کرتے ہوئے انھیں او ایس ڈی بنا دیا۔ نسیم صادق نے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد عہدے سے الگ کرنے کی درخواست کی تھی۔دریں اثنا پنجاب کے سابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور کئی وفاقی وزراء بشمول مخدوم خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے تھے۔وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار سے ان کا قلمدان واپس لے کر سید فخر امام کو دے دیا گیا تھا۔حماد اظہر جو اب تک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے، انھیں وزارتِ صنعت و پیداوار جبکہ حماد اظہر کا اقتصادی امور کا قلمدان اب خسرو بختیار کو دے دیاگیا۔

ذرائع کا دعوی ہےکہ زیادہ امکانات اسی بات کےہیں کہ کابینہ میں نئے اراکین کو موقع دیا جائےگا، 5 وزراء کے سر پر تلوار لٹک رہی ہےاور انہوں نے اپنی وزارتیں بچانے کےلیےدوڑ دھوپ شروع کردی ہے ، وزراء نےاپنے اپنے محکموں کو رپورٹس کی تیاری کےاحکامات دے دیئے،کارکردگی رپورٹس عید کےفورا بعد وزیراعلی کوپیش کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔